مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبرساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق كے وزير اعظم نوري المالكي نے كہا ہے كہ صدر سٹي ميں مہدي مليشيا كے خلاف آپريشن كي اجازت حكومت نے نہيں دي تھي بغداد ميں جاري بيان ميں انہوں نے كہا كہ ان سے صدرسٹي كے آپريشن كے بارے ميں مشورہ نہيں كيا گيا اور انہوں نے اس كي اجازت نہيں دي تھي ان كا كہنا تھا كہ صدر سٹي اور ديگر علاقوں ميں آپريشن اتحادي افواج اور عراقي فورسز كے درميان صحيح روابط نہ ہونے كا نتيجہ ہيں نوري المالكي نے كہا كہ اتحادي اور عراقي فورسز كے درميان بہتر رابطے ہونا چاہئيں عراقي وزير اعظم نے عراق ميں امريكي فوج اور سفير كے اس بيان پر تنقيد كي كہ ملك ميں تشدد كے واقعات روكنے كے ليے ايك ٹائم ٹيبل كي ضرورت ہے گزشتہ روز مشرقي بغداد كے علاقے صدر سٹي ميں امريكي فوج اور مہدي مليشيا كے درميان دو گھنٹے تك لڑائي جاري رہي جس ميں چار افراد جاں بحق اور بيس زخمي ہوگئے تھے واضح رہے كہ امريكي فوج نےاس سے پہلےكہا تھا كہ حملے كي اجازت عراقي حكومت نے دي تھي
عراقي وزير اعظم نے كہا ہے كہ
عراقي حكومت نےمہدي مليشيا كے خلاف آپريشن كي اجازت نہيں دي تھي
عراق كے وزير اعظم نوري المالكي نے كہا ہے كہ صدر سٹي ميں مہدي مليشيا كے خلاف آپريشن كي اجازت حكومت نے نہيں دي تھي
News ID 398310
آپ کا تبصرہ